اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6.1 ریکارڈ

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6.1 ریکارڈ
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد، خیبر پختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے پشاور، نوشہرہ، اسلام آباد، راولپنڈی، مظفر آباد، سرگودھا اور مری میں محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا اور گہرائی 190 کلومیٹر تھی۔

 ٹیکسلا، حسن ابدال، لوئر دیر، کوہاٹ، سوات، صوابی، شبقدر، پارا چنار، اسکردو اور دیامر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

خیبر اور ملحقہ علاقوں، اسکردو اور دیامر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ 

 بھمبر، سماہنی، ہٹیاں بالا، چناری، چکوٹھی، گوجر بانڈی اور لیپا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

چنیوٹ، جہلم، میانوالی، نارووال اور منڈی بہاءالدین میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

جرمن ریسرج سینٹر کے مطاب افغانستان کے ہندوکش ریجن میں 5.9 شدت کا زلزلہ آیا، جس کی گہرائی 177 کلومیٹر تھی، زلزلے کے جھٹکے پاکستان، بھارت اور افغانستان میں محسوس کیے گئے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں