مبینہ سرکاری ذرائع سے منسوب جھوٹے الزامات مسترد کرتے ہیں، طاہر اندرابی

مبینہ سرکاری ذرائع سے منسوب جھوٹے الزامات مسترد کرتے ہیں، طاہر اندرابی
مبینہ سرکاری ذرائع سے منسوب جھوٹے الزامات مسترد کرتے ہیں، طاہر اندرابی

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے امریکا ایران ثالثی سے متعلق میڈیا رپورٹس پر کہا کہ مبینہ سرکاری ذرائع سے منسوب جھوٹے الزامات مسترد کرتے ہیں۔

طاہر اندرابی نے کہا کہ الزامات بےبنیاد اور محض تصور کی پیداوار ہیں، انہیں سرکاری ذرائع سے منسوب کرنا غلط ہے۔

وزارتِ خارجہ میں جمعے کو ہونے والی بریفنگ کو غلط انداز میں پیش کیا گیا، ایسے امور کاحوالہ دیا گیا ہےجن پر نہ تو بات ہوئی اور نہ ہی اشارہ کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی حساسیت کے نازک وقت میں سفارتکاری احتیاط اور ذمےداری کا تقاضا کرتی ہے، میڈیا پلیٹ فارمز احتیاط برتیں، قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ درست اور بروقت معلومات کے لیے صرف سرکاری بیانات پر انحصار کریں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں