تالیوں اور گالیوں کی ہمیں کبھی پروا نہیں رہی: خالد مقبول صدیقی

تالیوں اور گالیوں کی ہمیں کبھی پروا نہیں رہی: خالد مقبول صدیقی
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی—فائل فوٹو
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی—فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ تالیوں اور گالیوں کی ہمیں کبھی پروا نہیں رہی۔

کراچی میں علامہ اقبال گورنمنٹ اسکول میں ہاکی گراؤنڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں مجھے مہمان خصوصی نہیں بلکہ میزبان ہونا چاہیے تھا۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستان ملت اسلامیہ کے لیے بنایا گیا، مگر ہمیں پیچھے کیا گیا، زیادتیوں کے باوجود کراچی ملک کو پال رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کا امن ملک کی سلامتی سے جڑا ہے، ہم قائداعظم کے پاکستان میں آئے تھے، نہ جانے یہ کس کا ملک بن گیا۔

ایم کیو ایم کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ یہ شہر نہیں رہا تو 17 سال سے مزے لوٹنے والوں کو پتہ چل جائے گا، بدقسمتی سے لوگ کراچی کو اپنا حریف سمجھتے ہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی سے دشمنی کا مطلب پاکستان سے دشمنی ہے، جو پاکستان بنا سکتے ہیں، وہی اسے چلا سکتے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں