توانائی کی بچت کیلئے مارکیٹس اور دکانیں صبح 9 سے شام 6 بجے تک کھولنے کی تجویز زیر غور

توانائی کی بچت کیلئے مارکیٹس اور دکانیں صبح 9 سے شام 6 بجے تک کھولنے کی تجویز زیر غور
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

وزارتِ توانائی نے ملک بھر میں توانائی کی بچت کے لیے چاروں صوبوں سے مشاورت کا عمل تیز کر دیا۔ 

وزارتِ توانائی کے ذرائع کے مطابق صوبائی حکومتیں چیمبرز اور تجارتی تنظیموں سے رائے لے رہی ہیں جبکہ ڈسکوز سے بھی متعلقہ ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے۔

وزارتِ توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بازار، مارکیٹس، دکانیں اور کمرشل زونز صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک کھلے رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے جسے 1 سے 2 ماہ کے لیے لاگو کیا جا سکتا ہے۔

وزارتِ توانائی آئندہ ہفتے لوڈشیڈنگ سے بچاؤ اور پیٹرول کی بچت کے حوالے سے بھی حتمی فیصلہ کرے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ایران، مشرقِ وسطیٰ اور خلیج سمیت پورے خطے میں جنگی صورتِ حال کے پیشِ نظر معیشت کے استحکام کے لیے کفایت شعاری، عوامی ریلیف، سادگی اور توانائی کی بچت کے لیے 14 نکاتی فیصلوں کا اعلان کیا تھا جس کے تحت اشرافیہ کے لیے مراعات کو محدود کرتے ہوئے سرکاری اخراجات میں کمی و بچت کی ہدایت کی گئی تھی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں