اپنے بھائی عباس عراقچی کی وضاحت کا خیر مقدم کرتا ہوں، اسحاق ڈار

اپنے بھائی عباس عراقچی کی وضاحت کا خیر مقدم کرتا ہوں، اسحاق ڈار
فائل فوٹو
فائل فوٹو

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ میں اپنے بھائی عباس عراقچی کی پاکستان سے متعلق وضاحت کا خیر مقدم کرتا ہوں ۔

اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ ہم نے مذاکرات کےلیے اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کیا،جنگ بندی کےلیے پاکستان کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران ان شرائط پر زور دیتا ہے کہ جنگ کا جامع اور دائمی خاتمہ ہونا چاہیے، امریکی میڈیا ایران کا موقف غلط طریقے سے پیش کر رہا ہے۔

عباس عراقچی نے یہ بھی کہا کہ کیا آپ کو یوکرینی جوہری پاورپلانٹ کے قریب جھڑپوں پر مغربی دنیا کا غم و غصہ یاد ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان کے آخر میں عبا س عراقچی نے پاکستان زندہ باد بھی لکھا اور پاکستان شکریہ کی وڈیو بھی شیئر کی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں