پاکستان نیوی میں دوسرے پی این ایس خیبر کی شمولیت

پاکستان نیوی میں دوسرے پی این ایس خیبر کی شمولیت
فوٹو: اسکرین گریب۔آئی ایس پی آر
فوٹو: اسکرین گریب۔آئی ایس پی آر

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کا اسٹریٹجک محلِ وقوع ایک مضبوط بحری قوت کا متقاضی ہے۔

پاکستان نیوی میں دوسرے پی این ایس خیبر کی شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ پاکستان نیوی کو جدید ترین پلیٹ فارمز اور خصوصی ٹیکنالوجیز سے لیس کیا جا رہا ہے۔

صدرِ اور وزیراعظم نے پاک بحریہ میں پی این ایس خیبر کی شمولیت پر اظہارمسرت کیا ہے۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ بدلتے ہوئے علاقائی تناظر میں مضبوط بحری قوت قومی خود مختاری کے تحفظ کا اہم ستون ہے، پاکستان اپنی سمندری سرحدوں کے دفاع اور قومی مفادات کے تحفظ کےلیے مکمل طور پر پُرعزم ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جدید جنگی پلیٹ فارمز، پی این ایس خیبر پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت میں اضافہ کریں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں