معیشت تباہی کا شکار، حکومتی خرچے کم نہیں ہو رہے، محمد زبیر

معیشت تباہی کا شکار، حکومتی خرچے کم نہیں ہو رہے، محمد زبیر
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت تباہی کا شکار ہے، حکومت کے شاہی خرچے کم نہیں ہو رہے ہیں۔

کراچی سے جاری بیان میں محمد زبیر نے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم لیوی اور ٹیکسوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا، عوام کو پیٹرول کے نام پر لوٹا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دیگر سیاسی جماعتوں اور عوام کے ردعمل پر حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کی، حکومت کے شاہی خرچے کم نہیں ہورہے ہیں۔

سابق گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت تباہی کا شکار ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے غیر ملکی دورے کئے مگر سرمایہ کاری نہیں بڑھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں پڑوسی ممالک نے تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں