پرائیویٹ اسکولز اتحاد نے میٹرک امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا

پرائیویٹ اسکولز اتحاد نے میٹرک امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں پرائیویٹ اسکولز اتحاد نے 7 اپریل سے شروع ہونے والے میٹرک امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

پرائیویٹ اسکولز اتحاد نے میٹرک امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تاحال امتحانی مراکز فائنل نہیں ہوسکے اور نہ ہی ایڈمٹ کارڈز کا اجرا ممکن ہوسکا۔

تنظیم کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ابھی امتحانی سامان کی ترسیل بھی نہیں ہوئی اور نہ ہی امتحانی مراکز کا علم ہے جبکہ دیگر انتظامات بھی نامکمل ہیں۔

دوسری جانب ترجمان میڑک بورڈ کا کہنا ہے کہ میٹرک امحانات کے تمام انتظامات مکمل ہیں، ایڈمٹ کارڈ بورڈ آفس کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے جا چکے ہیں۔

ترجمان میڑک بورڈ نے مزید کہا ہے کہ پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز اُن کے رہائشی پتوں پر ارسال کیے جا چکے ہیں۔

بورڈ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اتوار کی ہفتہ وار تعطیل کے دن بھی بورڈ آفس کھلا رہےگا اور ایسے امیدوار جو ایڈمٹ کارڈ حاصل نہ کرسکے وہ بورڈ آفس کے کمرہ نمبر 5 سے رجوع کرسکتے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں