کفایت شعاری فیصلوں پر عملدرآمد شروع، کاروبار رات 8 تک بند ہوں گے، نوٹیفکیشن جاری

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیرصدارت آج کفایت شعاری سے متعلق فیصلوں پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا۔
کوئٹہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق توانائی کے تحفظ اور عوامی ریلیف کیلئے مارکیٹوں، شادی ہالز اور ریستورانوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی ہدایات جاری کر دی گئی۔
کوئٹہ سے محکمہ داخلہ بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق مارکیٹیں اور شاپنگ سینٹرز رات 8 بجے تک بند ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دوا خانے، تندور اور نانبائی اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہال، ضیافت ہال اور ہوٹلوں میں تمام تقریبات رات 10 بجے تک ختم ہوں گی جبکہ ریستوران اور ہوٹل رات 10 بجے تک بند کیے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عوام کو توانائی کے بحران پر قابو پانے کےلئے اقدامات میں بھرپور تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔




