796 فتنہ الخوارج ، افغان طالبان ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

796 فتنہ الخوارج ، افغان طالبان ہلاک، 286 چوکیاں تباہ
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے آپریشن غضب للحق کی تازہ ترین تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ آپریشن غضب للحق میں اب تک 796 فتنہ الخوارج اور افغان طالبان مارے گئے، 1043 زخمی ہوئے۔

اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے افغان طالبان رجیم کی 286 چوکیوں کو تباہ اور 44 پر قبضہ کرلیا۔ ٹینک، بکتر بند گاڑیاں، توپیں اور ڈرون تباہ کیے گئے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ افغانستان بھر میں 81 دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے ٹھکانوں کو فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔ 3 اپریل کی رات غلام خان سیکٹر میں سرحدی چوکی پر افغان طالبان، فتنہ الخوارج نے حملے کی کوشش کی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ افغان طالبان،فتنہ الخوارج کی جانب سے حملے کی کوشش کو مکمل طور پر ناکام بنایا گیا، افغان طالبان، فتنہ الخوارج کو بھاری جانی نقصان،37 ہلاک، 80 سے زائد زخمی ہوئے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں