نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی داتا دربار پر حاضری

نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی داتا دربار پر حاضری
اسکرین گریب/ یوٹیوب
اسکرین گریب/ یوٹیوب 

نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار نے داتا دربار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، سیکریٹری اوقاف احسان بھٹہ نے مزار پر جاری ترقیاتی کاموں پر بریف کیا۔

اسحاق ڈار نے دربار کی تعمیر و ترقی کے کام پر نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے  کہا کہ جولائی میں عرس سے قبل تعمیراتی کام مکمل کیا جائے، حضرت داتا گنج بخشؒ کی تعلیمات امن، رواداری اور روحانی روشنی کا پیغام ہیں۔

دوسری جانب  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے رائیونڈ میں عالمی تبلیغی مرکز میں تبلیغی جماعت کے اکابرین سے ملاقات کی، بھارت اور بنگلہ دیش سے آئے اکابرین سے بھی ملے، دین اسلام کی سربلندی کے لیے تبلیغی جماعت کے اکابرین کی گراں قدر خدمات کو سراہا۔

غیر ملکی اکابرین نے ویزوں کے اجراء میں بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے سالانہ اجتماع کے انعقاد میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی وفود کو ویزا کے حصول میں مکمل سہولت فراہم کی جائے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں