استنبول، اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر فائرنگ، مسلح شخص ہلاک، 2 زخمی

استنبول، اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر فائرنگ، مسلح شخص ہلاک، 2 زخمی
استنبول، اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر فائرنگ، مسلح شخص ہلاک، 2 زخمی

استنبول(اے ایف پی) ترک حکام کے مطابق استنبول میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک مسلح شخص ہلاک اور دو دیگر حملہ آور زخمی ہو گئے۔ حکام نے مزید بتایا کہ دو پولیس اہلکار بھی معمولی زخمی ہوئے ہیں،ترک صدر رجب طیب اردگان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئےاسے “غدارانہ حملہ” قرار دیا ہے۔اردوان نے کہا کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھیں گے۔واقعہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12بجکر 15منٹ پر پیش آیا، گورنر داؤد گل نے ایک حملہ آور کی ہلاکت کی تصدیق کی،ترک ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا اصل نشانہ اسرائیلی قونصل خانہ ہی تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں