مراد سعید کی خالی نشست پر کون بنے گا سینیٹر؟ 6 امیدوار وں کے کاغذات جمع

مراد سعید کی خالی نشست پر کون بنے گا سینیٹر؟ 6 امیدوار وں کے کاغذات جمع
مراد سعید کی خالی نشست پر کون بنے گا سینیٹر؟ 6 امیدوار وں کے کاغذات جمع

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مراد سعید کی خالی نشست پر کون بنے گا سینیٹر؟ 6 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر ضمنی الیکشن کےلیے امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر 6 امید واروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، 10 اپریل تک کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 13 اپریل تک ٹریبونل میں دائر کی جاسکیں گی اور فیصلہ 15 اپریل تک سنایا جائے گا۔

سینیٹ نشست کےلیے امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 16 اپریل کو شائع کی جائے گی جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 17 اپریل ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر پولنگ 23 اپریل کو ہوگی، یہ نشست سینیٹر مراد سعید کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں