سپرہائی وے سے ملنے والی لاش کی شناخت، رینٹ اے کار مالک کا تشدد کے بعد چہرہ تیزاب سے جلایا گیا

سپرہائی وے سے ملنے والی لاش کی شناخت، رینٹ اے کار مالک کا تشدد کے بعد چہرہ تیزاب سے جلایا گیا
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

2 اپریل کو سپرہائی وے نوری آباد سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی، مقتول کو تشدد کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا گیا، چہرہ تیزاب سے جلایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی شناخت رینٹ اے کار کے مالک عثمان کے نام سے ہوئی ہے، جسے تشدد کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا گیا، چہرہ تیزاب سے جلایا گیا۔

عثمان 29 مارچ کو شیرپاؤ کالونی میں گھر سے بکنگ پر جانے کیلئے نکلا، 29 مارچ کو عثمان نے رات 3 بجے والدہ سے آخری بار فون پر بات کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول عثمان نے خفیہ شادی کر رکھی تھی، بیوی بچے بھی غائب ہیں، قتل کا مقدمہ 31 مارچ کو قائد آباد تھانے میں درج کیا گیا۔

 مقتول کے زیر استعمال گاڑی کا اب تک سراغ نہیں ملا، ملزمان کی تلاش جاری  ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں