اسلام آباد میں غیرملکی وفود کی آمد کے باعث خصوصی ٹریفک پلان نافذ

اسلام آباد میں غیرملکی وفود کی آمد کے باعث خصوصی ٹریفک پلان نافذ
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

اسلام آباد میں غیرملکی وفود کی آمد کے باعث خصوصی ٹریفک پلان نافذ کردیا گیا۔ 

ٹریفک پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پشاور سے راولپنڈی آنے والے ٹیکسلا موٹروے، چکری چک بیلی روڈ، روات استعمال کریں جبکہ لاہور سے پشاور جانے والے روات، چک بیلی روڈ اور ٹیکسلا موٹروے استعمال کریں۔

ٹریفک پولیس نے مارگلہ روڈ سے راولپنڈی جانے والوں کو نائنتھ ایونیو اور راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والوں کو مری روڈ کے ذریعے نائنتھ ایونیو استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ جانے والی ٹریفک نائنتھ ایونیو کی طرف موڑ دی جائے گی جبکہ زیرو پوائنٹ سے کورال چوک تک ایکسپریس وے دونوں اطراف سے بند رہے گی۔

علاوہ ازیں آج اور کل اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے داخلے پر بھی پابندی ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے دو دن کی مقامی چھٹی کا اعلان بھی کیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں جمعرات 9 اور جمعہ 10 اپریل کو تمام اسکول اور دفاتر بند رہیں گے جبکہ ضروری خدمات کے ادارے بدستور کام کرتے رہیں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں