2 بہنوں کا ایک شخص پر مبینہ تشدد، مقدمہ درج
سرگودھا کے چک شمالی میں 2 بہنوں کا ایک شخص پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
متاثرہ شخص کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مدعی کے مطابق دونوں بہنوں نے میرے کزن کی فیک ٹک ٹاک آئی ڈی بنائی تھی جس سے میرے خاندان کی تصاویر وائرل کردی گئی تھیں۔
مدعی نے الزام عائد کیا ہے کہ مقدمہ درج کروانے پر دونوں بہنوں نے چھری سے مجھ پر حملہ کیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
Load/Hide Comments




