لبنان کیخلاف اسرائیلی جارحیت پر پاکستان کی مذمت

لبنان کیخلاف اسرائیلی جارحیت پر پاکستان کی مذمت
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر پاکستان کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی  کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں جانوں کے ضیاع اور انفرااسٹرکچر کی وسیع تباہی پر تشویش ہے، اسرائیلی اقدامات خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

طاہر اندرابی نے کہا کہ کارروائیاں بین الاقوامی قانون اور بنیادی انسانی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔

پاکستان نے عالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان نے لبنانی حکومت اور عوام سے غیرمتزلزل یکجہتی کا اظہار بھی کیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں