کرتارپور میں 3 روزہ بیساکھی میلہ، 2800 بھارتی یاتری شرکت کریں گے

کرتارپور میں 3 روزہ بیساکھی میلہ، 2800 بھارتی یاتری شرکت کریں گے
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

کرتارپور میں 3 روزہ بیساکھی میلہ 15 اپریل سے شروع ہو گا جس میں بھارت سے آنے والے 2800 سکھ یاتری شرکت کریں گے۔

دربار کی انتظامیہ کے مطابق یاتری براستہ واہگہ پاکستان پہنچ کر 15 اپریل کو کرتارپور آئیں گے اور 3 روز تک قیام کریں گے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یاتریوں کی سیکیورٹی، رہائش، لنگر اور ٹرانسپورٹ سمیت تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ مذہبی رسومات پُرسکون ماحول میں ادا کی جا سکیں۔

دربارِ انتظامیہ کے مطابق بھارت کی جانب سے کرتارپور راہداری تاحال بند ہے تاہم بیساکھی میلے کے لیے خصوصی انتظامات کے تحت یاتریوں کی آمد متوقع ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے بھارت سے 3 ہزار سکھ یاتری پاکستان پہنچے تھے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں