ایران امریکا مذاکرات، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس آج رات پاکستان پہنچیں گے

ایران امریکا مذاکرات، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس آج رات پاکستان پہنچیں گے
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس---فائل فوٹو
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس—فائل فوٹو

ایران اور امریکا کے درمیان اہم مذاکرات کے سلسلے میں امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس آج رات پاکستان پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق امریکی نائب صدر کے ہمراہ اسٹیو وٹکوف اور جیریڈ کشنر بھی اسلام آباد پہنچیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں معاونت کے لیے امریکی وفد میں شامل ارکان آج شام اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، وفد میں سیکیورٹی ماہرین اور معاونت کے لیے ارکان بھی شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایران کا مذاکراتی وفد بھی آج رات اسلام آباد پہنچے گا۔

ایرانی وفد اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں پہنچے گا۔

امریکا اور ایران میں وفود کی سطح پر مذاکرات جمعے کو ہوں گے، مذاکرات کا اہم مرکزی مرحلہ 11 اپریل کو ہفتے کے روز ہو گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں