میٹرک کے امتحانات کا آج سے آغاز

میٹرک کے امتحانات کا آج سے آغاز
کراچی: میٹرک کے امتحانات کا آج سے آغاز

کراچی میں میٹرک کے امتحانات آج سے شروع ہوں گے، بورڈ کی جانب سے اب تک امتحانی مراکز میں ردوبدل کا سلسلہ جاری ہے۔

امتحانات میں شریک طلباء کے والدین نے شکوہ کیا ہے کہ امتحانات سے ایک روز قبل ایڈمٹ کارڈ پر درج امتحانی مراکز تبدیل کردیے گئے ہیں۔

طلبہ اور والدین غیر یقینی صورتِ حال کے باعث پریشانی کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ طلبہ کے ایڈمٹ کارڈز کے اجراء اور آن لائن رسائی میں ناکامی پر وزیر تعلیمی بورڈ سندھ محمد اسماعیل راہو نے گزشتہ روز چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے چیئرمین کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اس سنگین غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور اگر تین روز میں تسلی بخش جواب موصول نہ ہوا تو ذمہ داروں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں