اسحاق ڈار اور ترکیے کے وزیر خارجہ کا رابطہ، اسلام آباد مذاکرات میں پیشرفت پر گفتگو

اسحاق ڈار اور ترکیے کے وزیر خارجہ کا رابطہ، اسلام آباد مذاکرات میں پیشرفت پر گفتگو
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ترکیے کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کے درمیان ٹیلفونک رابطہ ہوا ہے جس میں اسلام آباد مذاکرات میں پیش رفت پر گفتگو کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان اسلام آباد مذاکرات میں پیش رفت پر گفتگو کی گئی اور فریقین پر جنگ بندی کی پابندی پر زور دیا گیا۔

ترک وزیر خارجہ نے ایران امریکا مذاکرات میں سہولت کاری پر پاکستان کے کردار کو سراہا، دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہاکان فیدان نے اسحاق ڈار کو انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کی دعوت دی۔

پاکستان اور ترکیے نے مذاکرات کے تسلسل اور امن کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں