عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ ہو رہا ہے، وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ ہو رہا ہے، وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک
 
وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک : فائل فوٹو
وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک : فائل فوٹو 

وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ علاقائی کشیدگی کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ ہو رہا ہے۔

اپنے بیان میں وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ عالمی شراکت داروں سے معاہدوں کی وجہ سے حکومت کو اضافے کا بوجھ منتقل کرنے کیلئے اقدامات کرنے پڑ رہے ہیں۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ جس قدر ممکن ہوا، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کو برداشت کیا، دعا ہے جلد علاقائی امن میں پیش رفت ہو اور عوام کو قیمتوں میں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

خیال رہے کہ پیٹرولیم ڈویژن نے ایک ہفتے کےلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 393 روپے 35 پیسے ہوگئی۔

ڈیزل کی قیمت میں بھی 26 روپے 77 پیسے اضافہ کیا ہے، نئی قیمت 380 روپے 19 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں