پاکستان جاپان سوشیو اکنامک ایسوسی ایشن (PJSA) کے زیرِ اہتمام لاہور میں “ساکورا ٹی ٹائم” کی تقریب

پاکستان جاپان سوشیو اکنامک ایسوسی ایشن (PJSA) کے زیرِ اہتمام لاہور میں “ساکورا ٹی ٹائم” کی تقریب

پاکستان جاپان سوشیو اکنامک ایسوسی ایشن (PJSA) کے زیرِ اہتمام لاہور میں “ساکورا ٹی ٹائم” کی تقریب

پاکستان جاپان سوشیو اکنامک ایسوسی ایشن (PJSA) نے 8 مئی 2026 کو فلیٹیز ہوٹل، لاہور میں “ساکورا ٹی ٹائم” کی تقریب کا کامیاب انعقاد کیا۔ اس تقریب کا مقصد جاپانی زبان، ثقافت، نوجوانوں کی بااختیاری، اور پاکستان و جاپان کی دوستی کو فروغ دینا تھا۔

اس تقریب کی رونق کو سفارت خانہ جاپان، اسلام آباد کے کونسلر اور ہیڈ آف پبلک افیئرز جناب کازوماسا تاکانے نے بطور مہمانِ خصوصی دوبالا کیا۔ ان کے ہمراہ سفارت خانہ جاپان کی ہائر ایجوکیشن ایڈوائزر محترمہ صبا ارسلان بھی موجود تھیں۔

تقریب میں وفاقی وزارتِ تعلیم، تعلیمی ماہرین، سفارتی برادری اور پاکستان کے مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اپنے کلیدی خطاب کے دوران، صدر PJSA محترمہ ستارہ عارف نے پاکستان کے تعلیمی ڈھانچے میں جاپانی زبان کو شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ایک منظم جاپانی لسانی نظام (ایکو سسٹم) بنانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی تاکہ پاکستانی نوجوانوں کو عالمی اور جاپانی افرادی قوت کے مواقع کے لیے تیار کیا جا سکے۔

جس طرح ‘ساکورا’ (چیری بلوسم) کے پھول خوبصورتی، نشوونما اور تجدید کی علامت ہیں، اسی طرح یہ تقریب پاکستانی نوجوانوں کی ابھرتی ہوئی صلاحیتوں، جذبوں اور امنگوں کی خوبصورت عکاسی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں