نہر سے ملی خاتون کی گلا کٹی لاش کے کیس کا ڈراپ سین

نہر سے ملی خاتون کی گلا کٹی لاش کے کیس کا ڈراپ سین
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سرگودھا میں خاتون کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا، دوسری شادی کی خواہش میں مبتلا شوہر ہی قاتل نکلا۔

پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مقتولہ کے شوہر اور اس کے بھائی کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق 9 مئی کو نہر سے خاتون کی گلا کٹی لاش ملی تھی، مقتولہ کی شناخت کے بعد شوہر سے تفتیش کی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش نہر میں پھینکنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

دوسری شادی کی خاطر ملزم نے پہلی بیوی کو قتل کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے قتل کے اگلے دن دوسری شادی کر لی تھی، گرفتار ملزم احسن اور اس کے بھائی سے آلۂ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

تفتیش کے دوران ملزم نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنے بھائی کی مدد سے تیز دھار آلے سے بیوی کا گلا کاٹ کر اسے نہر میں پھینکا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں