قطعاً یہ نہیں کہوں گا کہ ریاست کی صورتحال اچھی ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور

قطعاً یہ نہیں کہوں گا کہ ریاست کی صورتحال اچھی ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور
وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور/ فائل فوٹو
وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور/ فائل فوٹو 

وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا ہے کہ قطعاً یہ نہیں کہوں گا کہ آزاد کشمیر کی اس وقت صورتحال اچھی ہے، ریاست اس وقت ایک امتحان میں ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل راٹھور نے کہا کہ مظاہروں کے دوران جن کی جانیں گئیں ان کی کوئی قیمت نہیں ہو سکتی، ماضی میں جب ہم مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھے تو 14 قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئی تھیں، میری باتوں کو اس وقت ایکشن کمیٹی نے نہ غور سے سمجھا اور نہ سنا۔

فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کے کردار کو انہوں نے اس مفاہمتی عمل میں لینے سے خود انکار کیا، کمیٹی نے دو ٹوک کہا ریاست آزاد کشمیر کا کردار نہیں چاہیے، وفاق سے بات کریں گے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آج ساری تنقید ریاست آزاد کشمیر کی حکومت پر کی جا رہی ہے، کل بلاول بھٹو نے بھی کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کیساتھ جو بھی معاہدہ ہوا تھا وہ سارے کام کر دیے ہیں، جو وفاق کی طرف سے چیزیں باقی تھی وہ کل بجٹ میں شامل ہوگئی ہیں۔

فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ ریاست اپنی رٹ کو قائم کرے گی، آپ اپنی کال آف کریں، آپ کے ساتھ ہر طرح سے بات کی جائے گی، جو لوگ بھی کسی تاریخ کا حصہ بنتے ہیں وہ بے قصور ہوتے ہیں، انہیں خواب دکھائے جاتے ہیں، ان کی من پسند باتیں بتائی جاتی ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں