ایمپریس مارکیٹ کا تزئین و آرائش کے بعد افتتاح کر دیا گیا

ایمپریس مارکیٹ کا تزئین و آرائش کے بعد افتتاح کر دیا گیا
اسکرین گریب
اسکرین گریب

کراچی کے علاقے صدر میں قائم تاریخی عمارت ایمپریس مارکیٹ کی بحالی اور تزئین و آرائش کے بعد افتتاح کر دیا گیا۔

مارکیٹ کے اندرونی حصوں کی مرمت اور خوبصورتی کے کام بھی مکمل ہوگیا۔ 250 گاڑیوں اور 500 موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کی سہولت موجود ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے وسائل بہت کم ہیں لیکن پھر بھی پوری توانائی لگا رہے ہیں، کراچی میں بڑے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی میئر شپ اور الیکشن آئندہ بھی پیپلز پارٹی جیتے گی۔ آئندہ بجٹ میں کوئی نئی ترقیاتی اسکیم شامل نہیں کی جائے گی۔

اس موقع پر میئر کراچی نے کہا کہ ڈینسو حال، خالق دینا ہال اور لی مارکیٹ کو بھی بحال کر رہے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں