سوشل میڈیا سے آمدن پر ود ہولڈنگ ٹیکس لگانے کا اعلان

سوشل میڈیا سے آمدن پر ود ہولڈنگ ٹیکس لگانے کا اعلان
سوشل میڈیا سے آمدن پر ود ہولڈنگ ٹیکس لگانے کا اعلان

فنانس بل میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے حاصل آمدن پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا گیا۔

فنانس بل میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے حاصل آمدن پر ود ہولڈنگ ٹیکس لگے گا، متعلقہ شخص کے اکاؤنٹ میں وصولی کے وقت ٹیکس کٹوتی ہو گی۔

فنانس بل میں مزید کہا گیا کہ پلیٹ فارمز سے اکاونٹ میں رقم وصولی کے وقت 5 فیصد ٹیکس کٹوتی ہو گی، فعال ٹیکس دہندگان میں شامل رہائشی شخص کی آمدن سے 5 فیصد کٹوتی ہوگی۔

بل میں یہ بھی کہا گیا کہ غیر رہائشی شخص کے اکاؤنٹ سے بھی 5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کٹے گا،جس غیر ریائشی کا پاکستان میں مستقل قیام نہیں اس پر فائنل ٹیکس کاٹا جائے گا۔

فنانس بل کے مطابق سوشل میڈیا انفلونسر سے مراد وہ شخص یا ادارہ جس کو اس پلیٹ فارم سے آمد ہو، ادائیگی کسی اندرون ملک ترسیل زر، منتقلی یا کریڈٹ ہو گی، ٹیکس کسی رہائشی شخص کے لیے کم سے کم ہو گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں