پیپلز پارٹی کو گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی دعوت دیتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

پیپلز پارٹی کو گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی دعوت دیتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف : فوٹو / پی آئی ڈی
وزیراعظم شہباز شریف : فوٹو / پی آئی ڈی 

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، اسے حکومت بنانے کی دعوت دیتے ہیں۔

اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے معاملے پر پیپلز پارٹی کی حمایت کرتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے گلگت بلتستان اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے منتخب اراکین پیپلز پارٹی کو حکومت بنانے کیلئے ووٹ دیں گے، جمہوری روایات اور اقدار کو مقدم رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اپنی حلیف جماعتوں کے ساتھ عزت احترام کا رشتہ برقرار رکھا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں