بھارت کو اپنی شکست ہضم نہیں ہو رہی، اب آپریشن سندور 2 کی بات کر رہا ہے، بلاول بھٹو

بھارت کو اپنی شکست ہضم نہیں ہو رہی، اب آپریشن سندور 2 کی بات کر رہا ہے، بلاول بھٹو
بھارت کو اپنی شکست ہضم نہیں ہو رہی، اب آپریشن سندور 2 کی بات کر رہا ہے، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کو اپنی شکست ہضم نہیں ہو رہی، وہ اب آپریشن سندور 2 کی بات کر رہا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بجٹ چیلنجز کے ماحول میں بھی پیش کیے جاتے رہے ہیں۔ سب سے بڑا چیلنج پاکستان کی سیکیورٹی کے لحاظ سے تھا۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ بھارت نے پاکستان پر گزشتہ سال حملہ کیا لیکن شکست کھائی۔ بھارت کو اپنی شکست ہضم نہیں ہو رہی۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ وہ اب آپریشن سندور 2 کی بات کر رہا ہے، وہ چاہتا ہے کہ پاکستان کو کمزور کیا جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی کی ضرورت کے لیے صوبے اور وفاق مل کر تعاون کریں گے، افغانستان کے ساتھ بھی تجارت اور دیگر مسائل ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں