امریکا ایران مذاکرات آخری مرحلے میں داخل، الیکٹرانک دستخطی تقریب کل ہوگی، دفتر خارجہ

امریکا ایران مذاکرات آخری مرحلے میں داخل، الیکٹرانک دستخطی تقریب کل ہوگی، دفتر خارجہ
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا ایران مذاکرات آخری مرحلے میں داخل ہوگئے، الیکٹرانک دستخطی تقریب کل ہوگی۔

 دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں نے امریکا ایران مفاہمت کو خطے کے امن کے لیے اہم قرار دیا۔

سعودی وزیر خارجہ نے مذاکراتی عمل میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے رواں ماہ کے آخر میں مصر میں ہونے والے علاقائی چار ملکی وزرائے خارجہ (آر-4) اجلاس سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک نے امریکا ایران مفاہمت سے خطے میں پائیدار امن کی امید کا اظہار کیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں