کراچی میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان

کراچی میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں صبح کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد رہا۔

محکمۂ موسمیات نے مزید بتایا کہ کراچی میں اس وقت جنوب مغرب سے 23 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں