محرم الحرام کیلئے پولیس کا سیکیورٹی پلان مکمل

محرم الحرام کیلئے پولیس کا سیکیورٹی پلان مکمل
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پنجاب پولیس نےصوبے بھر میں محرم الحرام کے لیے اپنا سیکیورٹی پلان مکمل کر لیا۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے بتایا ہے کہ عزاداری، جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے جامع اسٹریٹجی بنائی ہے،47 ہزار 280 مجالس اور جلوسوں کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

اُنہوں نے بتایا کہ محرم الحرام میں 1 لاکھ 24 ہزار سے زائد افسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے، جلوس اور مجالس کی مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے گی۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے مزید بتایا کہ طے شدہ روٹس اور مقامات کے علاوہ کہیں بھی جلوس اور مجالس کی اجازت نہیں ہوگی۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ دفعہ 144، لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی پابندی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 9 اور 10 محرم الحرام کو ہوگا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں