جھنگی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 3 پولیس اہلکار زخمی

جھنگی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 3 پولیس اہلکار زخمی
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

تونسہ شریف میں جھنگی چیک پوسٹ پر خودکش حملے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور ہلاک ہوگیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) صادق بلوچ کے مطابق دھماکا خیز مواد سے بھری ایک گاڑی چیک پوسٹ کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دھماکے سے چیک پوسٹ کو نقصان پہنچا جبکہ تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ حملے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ خودکش حملہ آور بھی دھماکے میں مارا گیا ہے۔ واقعے کے بعد شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں