ہم افواج کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، مرزا اختیار بیگ

ہم افواج کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، مرزا اختیار بیگ
ہم افواج کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، مرزا اختیار بیگ

پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ نے کہا ہے کہ ہم افواج کےلیے ہر طرح کی قربانی دینے کےلیے تیار ہیں۔

قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ دفاعی اخراجات کےلیے اپنی جیب میں کمی کرتے ہوئے، یہ پیسے ہم خوشی سے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی افواج کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کےلیے تیار ہیں۔

پی پی پی ایم این اے نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے سپر ٹیکس کو 500 ملین تک ختم کیا، اس سے زیادہ کا سلیب بھی ختم کریں کیونکہ یہ ٹیکس کے اوپر ٹیکس ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ غریب نے سولر پینل قرض لے کر لگائے گئے، پینل پر ٹیکس نہیں لیکن انورٹر پر ٹیکس لگا دیا گیا۔

پی پی ایم این اے نے یہ بھی کہا کہ 42 ارب ڈالر کی ترسیلات زر ملک میں آ رہی ہیں، حکومت کوشش کرے کے ان کی روزی جاری رہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں