پاک فوج کے جوان سرحدوں پر تنخواہ کیلئے نہیں کھڑے: طاہر اشرفی

پاک فوج کے جوان سرحدوں پر تنخواہ کیلئے نہیں کھڑے: طاہر اشرفی
— تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب
— تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب

مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوان سرحدوں پر تنخواہ کے لیے نہیں کھڑے وہ ماؤں سے کہہ کر جاتے ہیں کہ دعا کرنا شہادت ملے۔

مولانا طاہر اشرفی نے پیغامِ امن کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا کوئی اپنے بیٹوں کو پیسوں کے لیے پیش کرے گا؟ ہمارے جوان جان کی قربانی دے کر ملک کو محفوظ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وطن کی سلامتی و استحکام پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا، شہداء کی توہین نہیں ہونے دیں گے، ان کے اہلِ خانہ سے معذرت خواہ ہیں۔

مولانا طاہر اشرفی نے علماء، مشائخ اور اقلیتی رہنماؤں سے فرقہ واریت اور نفرت انگیزی کا مقابلہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے بین المذاہب مکالمے کا فروغ قابلِ تحسین ہے۔

اس موقع پر علامہ راغب حسین نعیمی نے کہا کہ مسالک و مذاہب مل بیٹھیں اور مکالمہ کریں تو بہترنتائج ہوں گے اور امن قائم ہو گا تو معاشی ترقی میں اضافہ ہو گا۔

علاوہ ازیں مفتی عبدالرحیم نے کہا ہے کہ ریاست اور حکومت کے درمیان ایک خلاء ہے، اقلیتوں کی جان و مال کی حفاظت ضروری ہے، مدارس کے نصاب اور طلبہ کی ذہن سازی پر کام کرنا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں