مولانا کو قوم اور شہداء کے اہل خانہ سے معافی مانگنی چاہیے، گورنر خیبر پختونخوا

مولانا کو قوم اور شہداء کے اہل خانہ سے معافی مانگنی چاہیے، گورنر خیبر پختونخوا
فائل فوٹوز
فائل فوٹوز 

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان  کو قوم اور شہداء کے اہل خانہ سے معافی مانگنی چاہیے۔

اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ شہداء سے متعلق مولانا فضل الرحمان کا خطاب افسوسناک ہے، انہیں قوم اور شہداء کے اہل خانہ سے معافی مانگنی چاہیے۔

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مساجد، امام بارگاہیں اور مدارس شہداء کے خون کی بدولت آباد ہیں، مولانا کا بیانیہ ملک دشمن بیانیہ ہے جس سے دشمن قوتیں خوش ہوں گی، ہم دشمن کے خلاف حالتِ جنگ میں ہیں، ایسے موقع پر ایک جماعت کے سربراہ کو ایسی بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔

علاوہ ازیں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے بھی مولانا فضل الرحمان کے شہداء سے متعلق بیان کو افسوسناک قرار دے دیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے پر قوم کا اتفاق ہے، سیاسی جدوجہد کو کسی صورت دہشت گردی سے نہیں جوڑا جا سکتا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ افسوس مولانا فضل الرحمان اس معاملے پر اب تک خاموش ہیں، وہ جو باتیں کر رہے ہیں اخلاقی اور اصولی طور پر درست نہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں