آزاد کشمیر: اسلام آباد پولیس کے ملازم پر کالعدم کمیٹی کے شرپسندوں کا تشدد

آزاد کشمیر: اسلام آباد پولیس کے ملازم پر کالعدم کمیٹی کے شرپسندوں کا تشدد

آزاد کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے ملازم پر کالعدم کمیٹی کے شرپسندوں نے تشدد کیا، 14 جولائی کو راولاکوٹ میں اسلام آباد پولیس کے ملازم احتشام مسیح کو زبردستی گاڑی سے اتارا گیا۔

اے جے کے پولیس کا کہنا ہے کہ کالعدم کمیٹی کے لوگوں نے اسلام آباد پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گمراہ کن ویڈیو بنا کر پھیلائی، تشدد کرنے والے اور ویڈیو بنانے والے افراد کی شناخت کا عمل اور تحقیقات جاری ہے۔

آزاد کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کیخلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی، کسی بھی شخص یا گروہ کو شر انگیزی، جھوٹی معلومات یا اداروں کے خلاف اشتعال پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

علاوہ ازیں ڈویژنل کمشنر پونچھ سردار محمد وحید نے کہا کہ گزشتہ روز تحصیل بلوچ میں کالعدم کمیٹی کے مسلح افراد نے فورسز پرحملہ کیا،فورسز کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کی گئی۔

جھڑپوں میں 8 مظاہرین ہلاک اور 2 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے، شہیدوں میں ایک رینجرز اور ایک پولیس اہلکار شامل ہے۔

سردار محمد وحید نے کہا کہ کالعدم عوامی کمیٹی کی جانب سے سڑکیں کھودنے سے ٹریفک بلاک ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں