16 سال سے کم عمر بچوں کی سوشل میڈیا تک رسائی محدود کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
پنجاب میں 16 سال سے کم عمر بچوں کی سوشل میڈیا تک رسائی محدود کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔
قرارداد چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب کی چیئر پرسن ایم پی اے سارہ احمد نے جمع کروائی ہے۔
سارہ احمد نے کہا کہ اس قرارداد کا مقصد بچوں کو سوشل میڈیا کے مضر اثرات، سائبر بُلنگ، آن لائن استحصال اور غیر اخلاقی مواد سے محفوظ بنانا ہے۔
قرارداد میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے استعمال سے متعلق مؤثر قانونی اقدامات اور عمر کی تصدیق کا نظام متعارف کروانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اب تک آسٹریلیا، فرانس، چین اور امریکا سمیت کئی ملک ایسے قوانین متعارف کرواچکے ہیں۔
Load/Hide Comments




