سکھر، خیرپور میں کاروکاری کے الزام میں 3 خواتین قتل، 5 بچوں کی ماں بھی شامل

سکھر، خیرپور میں کاروکاری کے الزام میں 3 خواتین قتل، 5 بچوں کی ماں بھی شامل

سکھر اور خیرپور میں کاروکاری کا الزام لگا کر صرف 2 ہفتوں کے دوران تین خواتین کو ان کے ہی خاندان والوں نے بے دردی سے قتل کردیا۔ جن میں ایک خاتون تو 5 بچوں کی ماں تھی۔

30 جون کو سکھر کے علاقے سائٹ ایریا میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں شادی شدہ خاتون کو اس کے اپنے گھر میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقتولہ کے مفرور بھائی کے خلاف قتل کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا، تاہم ملزم اب تک گرفتار نہیں ہو سکا۔

اس کے صرف دو روز بعد 2 جولائی کو خیرپور کے علاقے پیر جو گوٹھ میں پانچ بچوں کی ماں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم شوہر نے واردات کے بعد خود اسلحہ سمیت گرفتاری دے دی۔ مقدمے کے متن کے مطابق قتل کی وجہ کاروکاری بتائی گئی ہے۔

پھر 3 جولائی کو خیرپور میں ہی ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 20 سالہ لڑکی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد مقتولہ کا بھائی فرار ہوگیا، جس کے خلاف بھی سرکار کی مدعیت میں کاروکاری کے تحت قتل کا مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

مختصر عرصے میں تین خواتین کے قتل پر سماجی رہنماؤں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، صرف دو ہفتوں میں تین خواتین کے قتل کے واقعات اور ان کی شفاف تفتیش محکمہ پولیس کیلئے بھی ایک چیلنج ہے۔ 



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں