جی بی اسمبلی: پاک فوج کے شہداء کے حق میں قرارداد منظور، مولانا فضل الرحمٰن کے بیان کی مذمت

جی بی اسمبلی: پاک فوج کے شہداء کے حق میں قرارداد منظور، مولانا فضل الرحمٰن کے بیان کی مذمت
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

گلگت بلتستان اسمبلی میں پاک فوج کے شہداء کے حق میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ 

جی بی اسمبلی میں قرارداد استحکام پاکستان پارٹی کے رکن محمد علی نے پیش کی جس میں سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمٰن کے بیان کی مذمت کی گئی۔ 

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ غیر ذمہ دارانہ بیان سے شہداء اور قوم کے جذبات مجروح ہوئے، شہداء پوری قوم کے ہیرو ہیں۔ قرارداد میں شہداء کا احترام ہر پاکستانی پر فرض قرار دیا گیا۔ 

اس قرارداد میں کہا گیا کہ پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں پر قوم کو فخر ہے۔ قرارداد میں مادرِ وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ 

قرارداد میں کہا گیا کہ سیاسی و مذہبی قیادت ذمہ دارانہ بیانات دے، قومی یکجہتی برقرار رکھے۔ شہداء اور اداروں کے وقار کو متاثر کرنے والے بیانات سے گریز کیا جائے۔

گلگت بلتستان اسمبلی نے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ 



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں