کراچی: گٹکا، ماوا کی ترسیل و فروخت پر 2 ملزمان کو تین سال قید کی سزا سنادی گئی

کراچی: گٹکا، ماوا کی ترسیل و فروخت پر 2 ملزمان کو تین سال قید کی سزا سنادی گئی
علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے گٹکا اور ماوا کی ترسیل اور برآمدگی کیس میں 2 ملزمان کو تین، تین سال قید کی سزا سنادی۔ 

عدالت نے دونوں ملزمان پر دو، دو لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے جبکہ  جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزمان کو مزید 6 ماہ قید ہوگی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ملزمان کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے انہیں فوری جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

عدالت میں پولیس نے بتایا کہ لیاری سے 2 ملزمان سے گٹکا اور ماوا کی کھیپ برآمد کی گئی تھی جن میں سے ایک ملزم سے 225 جبکہ دوسرے سے 150 ماوا و گٹکا پڑیاں برآمد ہوئی تھیں۔ 

عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ کیمیکل رپورٹ کے مطابق برآمد مواد انسانی صحت کےلیے مضر ہے، برآمد گٹکا اور ماوا کینسر جیسے موذی مرض کا سبب بن سکتا ہے۔

عدالت نے برآمد گٹکا اور ماوا تلف کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ جھوٹے مقدمے کا دفاعی مؤقف کسی ثبوت سے ثابت نہیں ہوا، ملزمان مضر صحت اشیا کی ترسیل و فروخت میں ملوث تھے۔

ملزمان کے خلاف تھانا کلری میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں