مسائل کا حل آئین و قانون کی حکمرانی میں ہے، شاہد خاقان

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کا حل آئین و قانون کی حکمرانی اور ادارہ جاتی اصلاحات میں ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل موجود ہے، ضرورت صرف سیاسی عزم اور درست فیصلوں کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بےمثال قربانیاں دیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام مسائل کا مستقل حل نہیں۔ پائیدار معاشی اصلاحات ناگزیر ہیں، ملک کو آئین کے مطابق چلانا ہی استحکام اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ اختلافات کے باوجود تمام سیاسی قوتوں کو آئین پر اتفاق کرنا ہوگا۔ ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کیلئے تمام اداروں اور قیادت کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
Load/Hide Comments




