اسلام آباد: اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کا مال، موبائل فونز برآمد

اسلام آباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو گروہوں کے 5 کارندے گرفتار کرلیے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کا چھینا گیا مال، نقدی اور 10 موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ملزمان سے 2 موٹر سائیکلیں، 5 پستول اور ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا۔
ملزمان نے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا اور غیر ملکی خاتون سے چھینا گیا موبائل فون اور پرس بھی برآمد کرلیا گیا۔
Load/Hide Comments




