بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا اور ایک بیٹا قبرستان کی اراضی پر قبضے کے کیس میں بری ہوگئے

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا اور بیٹے موسیٰ مانیکا کو حویلی لکھا قبرستان کی اراضی پر قبضے کے کیس میں بری کردیا گیا۔
اسپیشل جج اینٹی کرپشن ساہیوال مسعودالحسن نےحویلی لکھا قبرستان کی اراضی پر قبضے اور تعمیرات کے مقدمے کا فیصلہ جاری کیا۔
سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا اور ان کا بیٹا موسیٰ مانیکا عدالت میں موجود تھے۔
عدالت نے خاور مانیکا اور موسیٰ مانیکا کو مقدمے سےبری کر دیا۔ تاہم عدالت نے خاور مانیکا کے دوسرے بیٹے ابراہیم مانیکا کو اشتہاری قرار دے کر گرفتاری کا حکم دے دیا۔
اینٹی کرپشن نے 3 سال قبل حویلی لکھا قبرستان کی اراضی پر قبضے اور تعمیرات کا مقدمہ درج کیا تھا۔
Load/Hide Comments




