شہریوں کو ملازمت کا جھانسہ دیکر کمبوڈیا بھجوانے میں ملوث ملزم گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے کارروائی کرکے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم ملازمت کا جھانسہ دیکر شہریوں کو کمبوڈیا بھجوانے میں ملوث ہے۔ ملزم نے شہری سے سفری انتظامات کے تین لاکھ روپے وصول کیے۔
ترجمان کے مطابق شہری کو غیر قانونی آن لائن فراڈ میں زبردستی ملوث کیا گیا، متاثرہ شہری سے ڈیڑھ سال تک جبری مشقت لی گئی اور تشدد کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق متاثرہ شہری فرار ہوکر کمبوڈیا میں پاکستان سفارتخانے پہنچا تھا۔
Load/Hide Comments




