لاہور: جوس کی رقم مانگنے پر ملزمان نے فوڈ پوائنٹ عملے پر فائرنگ کردی

لاہور: جوس کی رقم مانگنے پر ملزمان نے فوڈ پوائنٹ عملے پر فائرنگ کردی

لاہور کے نواحی قصبے مانگا منڈی میں جوس کی رقم کم دینے کے تنازع پر تلخ کلامی کے بعد 3 افراد نے فائرنگ کر دی، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔

پولیس کے مطابق ملزم بودا جٹ اور اس کے 2 ساتھیوں نے فوڈ پوائنٹ پر جُوس پینے کے بعد پیسے کم دیے، عملے کی طرف سے پیسے مانگنے پر ملزمان نے فوڈ پوائنٹ کے مالک اور عملے پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔

فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آ گئی، پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول جمع کر کے مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں