آزاد کشمیر انتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی: خوشحال خان

آزاد کشمیر انتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی: خوشحال خان

آزاد جموں و کشمیر میں انتخابی عمل کا باقاعدہ آغاز کل ہوگا جہاں رکاوٹ ڈالنے یا امن خراب کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 

چیف سیکریٹری آزاد جموں و کشمیر خوشحال خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے انتشاری ٹولوں کو مسترد کرکے جمہوری عمل پر اعتماد کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پُرامن انتخابات کے لیے تمام ریاستی ادارے تیار ہیں، ضلعی انتظامیہ، الیکشن کمیشن اور متعلقہ اداروں نے انتخابی تیاریوں میں بھرپور کردار ادا کیا۔

خوش حال خان نے کہا کہ انتخابات کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ آئین کے مطابق انتخابی عمل کا باقاعدہ آغاز کل ہوگا۔

چیف سیکریٹری آزاد جموں و کشمیر نے کہا کہ پُرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام ریاستی ادارے مکمل طور پر تیار ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں