آزاد کشمیر کی خوشحالی درست قیادت سے مشروط ہے: علیم خان

آزاد کشمیر کی خوشحالی درست قیادت سے مشروط ہے: علیم خان

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی خوشحالی سرمایہ کاری، سیاحت اور درست قیادت سے مشروط ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے عوام، بالخصوص نوجوان نسل ووٹ کا استعمال انتہائی ذمہ داری، شعور اور قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات صرف حکومتوں کی تبدیلی کا نام نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے مستقبل، خطے کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے تعین کا اہم موقع ہیں۔

صدر آئی پی پی کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کی پائیدار ترقی اور معاشی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ مقامی سطح پر ریونیو کےلیے مؤثر ذرائع پیدا کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک آزاد کشمیر اپنی معیشت کو مضبوط نہیں بنائے گا اور اپنی آمدنی میں اضافہ نہیں کرے گا، اس وقت تک ترقی کے منصوبوں اور عوامی فلاح کے خواب کو عملی شکل دینا ممکن نہیں ہوگا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں