آزاد کشمیر میں فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق، کچھ افراد زخمی ہوئے، ایک کے سوا کوئی بڑا واقعہ نہیں ہوا، رانا ثناء

آزاد کشمیر میں فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق، کچھ افراد زخمی ہوئے، ایک کے سوا کوئی بڑا واقعہ نہیں ہوا، رانا ثناء
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

وزیراعظم شہباز شریف  کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق اور کچھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ معمولی واقعات ہوئے ہیں اس ایک واقعہ کے سوا کوئی بڑا واقعہ نہیں ہوا، مجموعی طور پر آزاد کشمیر میں پولنگ کے لیے انتظامات اچھے کیے گئے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری  نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے شرپسندوں کی کال مسترد کر دی، آج الیکشن ہو رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی 18 مہینے کی کارکردگی کشمیر کے عوام کے سامنے رکھی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر دیکھیں تو سب کہہ رہے ہیں کہ پنجاب جیسی ترقی چاہتے ہیں، لاہور میں پانچ گھنٹے مسلسل بارش ہوئی، انڈر پاسز چند گھنٹوں میں کلیئر کر دیے، تمام انتظامیہ آپ کو گراؤنڈ پر نظر آئی۔

انہوں نے کہا کہ مون سون کےباعث پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی کی صورتحال ہے ، مرکزی ڈیجیٹل کنٹرول روم بنا کر 24 گھنٹے مانیٹرنگ ہو رہی ہے، پنجاب بیوٹیفکیشن پروگرام میں لٹکتی تاروں کو انڈر گراؤنڈ کیا جائے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں