گوادر پورٹ نے دوسرا کمرشل بنکرنگ آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا

گوادر پورٹ نے دوسرا کمرشل بنکرنگ آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

گوادر پورٹ نے دوسرا کمرشل بنکرنگ آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ 

اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایل این جی کیریئر کو تقریباً 1,150 میٹرک ٹن لو سلفر فیول آئل فراہم کیا گیا ہے۔ 

بنکرنگ کے لیے ایم ٹی میرین اسٹا کراچی سے گوادر لائی گئی تھی، آپریشن بین الاقوامی حفاظتی، ماحولیاتی اور آپریشنل معیارات کے مطابق مکمل ہوا ہے۔ 

آپریشن گوادر پورٹ اتھارٹی، پاکستان کسٹمز اور دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے انجام دیا گیا ہے۔ 

اس حوالے سے وفاقی وزیر بحری امور کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی گوادر کے بین الاقوامی بحری تجارت کے مرکز بننے کا ثبوت ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں